Urdu, Arabic, English: Ramadan in Holy Quran & aHadith (hadith, hadis, hadees)
Besides the video below, I have also included the transcript of the subject i.e. Ayat and aHadith on Ramadan.
Kindly read them below:
-
Narrated Aisha: With the start of the last ten days of Ramadan, the Prophet used to tighten his waist belt (i.e. work hard) and used to pray all the night, and used to keep his family awake for the prayers. Bukhari 3.32.241
-
Narrated Ubayy ibn Ka’b: The Prophet (peace_be_upon_him) used to observe i’tikaf during the last ten days of Ramadan. One year he did not observe i’tikaf. When the next year came, he observed i’tikaf for twenty nights (i.e. days). Dawud 13:2457
-
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: A surah of the Qur’an containing thirty verses will intercede its reader till he will be forgiven. That is: “Blessed is He in Whose Hand is the sovereignty” (Surah 67). Dawud 6:1395
-
Ibn Umar said that Allah’s Messenger (way peace be upon him) prescribed the payment of Zakat-ul-Fitr (on breaking the fast) of Ramadan for people, for every freeman, or slave, male and female among the Muslims-one sa’ of dried dates, or one sa’ of barley. Muslim 5:2149
Video: aHadith on Ramadan Kareem
.
Get the Flash Player to see this player.
.
THE QURAN ON FASTING
“O you who believe! Fasting is prescribed for you as it was prescribed for those before you, that you may become Al-Muttaqun (the pious).
(Fasting) for a fixed number of days, but if any of you is ill or on a journey, the same number (should be made up) from other days. And as for those who can fast with difficulty, (i.e. an old man, etc.), they have (a choice either to fast or) to feed a poor person (for every day). But whoever does good of his own accord, it is better for him. And that you fast, it is better for you if only you know.” (2:183-84)
-
“The month of Ramadan in which was revealed the Quran, a guidance for mankind and clear proofs for the guidance and the criterion (between right and wrong). So whoever of you sights (the crescent on the first night of) the month (of Ramadan), he must fast that month, and whoever is ill or on a journey, the same number (of days which one did not fast must be made up) from other days.
Allah intends for you ease, and He does not want to make things difficult for you. (He wants that you) must complete the same number (of days), and that you must magnify Allah for having guided you so that you may be grateful to Him” (2: 185).
-
“It is made lawful for you to have sexual relations with your wives on the night of the fasts. They are garments for you and you are the same for them. Allah knows that you used to deceive yourselves, so He turned to you and forgave you. So now have sexual relations with them and seek that which Allah has ordained for you, and eat and drink until the white thread (light) of dawn appears to you distinct from the black thread (darkness of night), then complete your fast till the nightfall.
And do not have sexual relations with them (your wives) while you are in Itikaf in the mosques. These are the limits (set) by Allah, so approach them not. Thus does Allah make clear His signs to mankind that they may become Al Muttaqun (the pious)” (2:187).
-
“Verily! We have sent it (this Quran) down in the night of Al-Qadr.
And what will make you know what the night of Al-Qadr is?
The night of Al-Qadr is better than a thousand months
Therein descend the angels and the Ruh (Gabriel) by Allah’s Permission with all Decrees,
Peace! until the appearance of dawn (97:1-5)
آیاتِ قرآنی : Quranic Verses on Ramadan
أَوَلَمْ يَنظُرُواْ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللّهُ مِن شَيْءٍ وَأَنْ عَسَى أَن يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (الاعراف185)
کیا ان لوگوں نے آسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی چیز کو بھی جو اللہ نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا؟ اور کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید ان کی مہلت زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آلگا ہو؟ پھر آخر اس تنبیہ کے بعد اور کونسی بات ایسی ہوسکتی ہے جس پر یہ ایمان لائیں
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرۃ 185،186)
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کےلئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق اور باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔ لہذا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے سختی کرنا نہیں چاہتا۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے۔ تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کرسکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیاہے اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو ۔ اور اے نبی میرے بندے اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں۔ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے میں اس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں(یہ بات تم انہیں سنا دو) شاید کہ وہ راہ راست پالیں
كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ (سورہ ص 29)
یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمد) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکررکھنے والے اس سے سبق لیں.
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَ لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّهُ (غَفُورٌ شَكُورٌ (فاطر 30-29)
جو لو گ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں، یقینا وہ ایک ایسی تجارت کے امیدوارہیں جس میں ہر گز خسارہ نہ ہوگا۔ (اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اس لیے کھپایا ہے) تاکہ اللہ ان کے اجر پورے کے پورے انکو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطافرمائے۔ بےشک اللہ بخشنے والا اور قدر دان ہے‘
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر)
ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔ اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ فرشتے اور روح القدس اس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کراترتے ہیں۔ وہ رات سراسرسلامتی ہے طلوع فجر تک!
THE HADITH ON FASTING
Abu Huraira related that the Prophet (peace and blessings be upon him) said: Whoever fasts during Ramadan with faith and seeking his reward from Allah will have his past sins forgiven. Whoever prays during the nights in Ramadan with faith and seeking his reward from Allah will have his past sins forgiven. And he who passes Lailat al-Qadr in prayer with faith and seeking his reward from Allah will have his past sins forgiven (Bukhari, Muslim).
-
Abu Huraira related that Rasulullah said: If anyone omits his fast even for one day in Ramadan without a concession or without being ill, then if he were to fast for the rest of his life he could not make up for it (Bukhari).
-
Abu Huraira related that the Prophet said: Allah the Majestic and Exalted said: “Every deed of man will receive ten to 700 times reward, except Siyam (fasting), for it is for Me and I shall reward it (as I like). There are two occasions of joy for one who fasts: one when he breaks the fast and the other when he will meet his Lord” (Muslim).
-
Abu Huraira related that Rasulullah said: Many people who fast get nothing from their fast except hunger and thirst, and many people who pray at night get nothing from it except wakefulness (Darimi).
احادیثِ مبارکہ : aHadith on Ramadan
عن ابی ھریرة ان النبی قال: مااجتمع قوم فی بیت من بیوت اﷲ یتلون کتاب اﷲ وبتدارسونہ بینھم الانزلت علیھم السکینة و غشیتھم الرحمة و خفتھم الملائکہ وذکرھم اﷲ فیمن عندہ۔ رواہ مسلم
ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جب بھی کچھ لو گ مل کر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اس کو ایک دوسرے سے سمجھتے ہیں تب (اللہ کی جانب سے) ان پر سکینت نازل ہونے لگتی ہے اللہ کی رحمت ان کو گھیر لیتی ہے اور فرشتے ا ن کے گرد اگرد اکٹھے ہونے لگتے ہیں اوراللہ ان کاذکر اپنے مقرب (فرشتوں) میں کرتا ہے
عن عبداللہ بن مسعود انہ قال: ان ھذا القرآن مائدة اﷲ فاقبلوا مائدتہ ما استطعتم ان ھذا القرآن حبل اﷲ المتین والنور المبین والشفاءالنافع ، عصمة لمن تمسک بہ ، ونجاة لمن اتبعہ ، لا یزیغ فیستعتب ، ولا یعوج فیقوم ، ولا تنقضی عجائبہ ولا یخلق من کثرة الترداد، اتلوہ فان ﷲ یا جرکم علی تلاوتہ کل حرف عشر حسنات ، اما انی لا اقول الم حرف و لکن الف حرف ولام حرف ومیم حرف۔ رواہ الحاکم
عبداللہؓ بن مسعود سے روایت ہے، کہا: یہ قرآن اللہ کا دستر خوان ہے پس اس سے جتناحظ اٹھا سکتے ہو، اٹھالو ۔یہ قرآن اللہ کی مضبوط رسی ہے ۔ ہر طرف روشنی کردینے والا نور ہے ۔ یہ ہر مرض کی شفا ہے۔ ہر مسئلے کا علاج ہے۔ جوا س سے چمٹ رہے یہ اس کا سہارا اور نجات ہے۔ جو اس کے پیچھے ہولیا وہ پار لگ کر رہے گا۔نہ وہ کبھی بھٹکے گا کہ اسے شرمسار ہونا پڑے اور نہ وہ کسی ٹیڑھ پن کا شکار ہوگا کہ اسے سیدھا کرنا پڑے۔ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہ ہونگے بار بار پڑھا جانے کے باوجود بھی یہ کبھی پرانا نہیں ہوگا۔ اسکوخوب پڑھو۔ اللہ اس کا ایک ایک حرف پڑھنے پر تمہیں اجر دے گا۔ دیکھو میں یہ بھی نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے او رمیم ایک حرف ۔
عن عبداللہ بن عمر ان النبی قال:الصیام والقرآن یشفعان للعبد یوم القیامہ یقول الصیام ای رب منعتہ الطعام والشھوة فشفعنی فیہ ، و یقول القرآن منعتہ النوم باللیل فشفعنی فیہ، قال: فیشفعان۔( رواہ احمد و الطبرانی و الحاکم و قال صحیح علی شرط مسلم)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے روز بندے کے سفارشی بن کرآئیں گے۔ روزہ کہے گا پروردگار! میں نے اسے کھانے پینے اور شہوت سے روک رکھا تھا، اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما! قرآن کہے گا میں نے راتوں کواس کو نیند سے باز رکھا اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما ۔ آپ فرماتے ہیں :دونوں کی سفارش ہی قبول ہوگی
عن ابی ھریرة عن النبی قال :من لم ید ع قول الزور والعمل بہ والجھل فلیس ﷲ حاجة فی ان یدع طعامہ و شرابہ (رواہ البخاری)
ابوہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جو آدمی گناہ کی بات اور گناہ کے کام سے باز نہیں آتا۔ جہالت اور بد تمیزی بھی نہیں چھوڑتا تو اللہ کو یہ حاجت تو نہیں کہ ایسا آدمی بس صرف اپنا کھانا پینا چھوڑ کر بیٹھ رہے
عن ابی ھریرة عن النبی انہ قال:من نسی وھو صائم فاکل اوشرب فلیتم صومہ فانما اطعمہ اﷲ وسقاہ (متفق علیہ)
ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو (اسکا روزہ ٹوٹا نہیں) وہ اسی کو پورا کرے کیونکہ دراصل یہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے
عن عامر بن ربیعة رایت النبی مالا احصی یتوسک وھو صائم۔(رواہ احمد و ابو داود والترمذی و قال ابن حجر اسنادہ جید)
عامرؓ بن ربیعہ سے روایت ہے ،کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺکو بے شمارمرتبہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہے
عن عائشة ان النبی صلی فی المسجد ذات لیلة و صلی لصلاتہ ناس ثم صلی من القابلة و کثر الناس ثم اجتمعوا من اللیلة الثالثة او الرابعة فلم یخرج الیھم رسول اﷲ فلمااصبح قال قد رایت الذی صنعتم لم یمنعنی من الخروج الیکم الا انی خشیت ان تفرض علیکم
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے: نبی ﷺنے (رمضان کی) ایک رات( تراویح) نماز پڑھی لوگ بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھنے لگے۔ اگلی رات پھر پڑھی تب لوگ اور بھی زیادہ ہوگئے۔ پھر تیسری یا چوتھی رات بھی لوگ اکٹھے ہوئے مگر رسول اللہ باہر نہ آئے جب صبح ہوئی تو آپ تشریف لائے اور فرمایا تمہارا انتظار کرنا مجھے معلوم تھا مجھے باہر آکر تمہارے ساتھ شامل ہونے میں کوئی مانع نہیں تھا سوائے اس کے کہ مجھے ڈر ہوا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ ٹھہر جائے
عن ابی ذر قال صمنا مع النبی فلم یعلم بنا حتی بقی سبع من الشھر فقام بنا حتی ذھب ثلث اللیل ثم لم یقم بنا فی السادسة ثم قام بنا فی الخامسة حتی ذھب شطر اللیل ای نصفہ فقلنا ۔ یار سول اﷲ لونفلتنا بقیة لیلتنا ھذہ ؟فقال انہ من قام مع الامام حتی ینصرف کتب لہ قیام لیلة (رواہ اھل السنن بسند صحیح)
ابوذرغفاریؓ سے روایت ہے کہتے ہیں: ہم نبی ﷺکے ساتھ روزے رکھتے رہے آپ نے ہمیں رات کی (تراویح) نما ز نہیں پڑھائی تا آنکہ رمضان کی سات راتیں گزر گئیں تب آپ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ تہائی رات گزر گئی۔ پھر آپ نے چوبیسویں رات نماز نہ پڑھائی پھر پچیسویں رات نماز پڑھائی یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی۔ تب ہم نے کہا اے اللہ کے رسول اگر باقی کی رات بھی آپ ہمیں نوافل پڑھائیں! آپ نے فرمایا کہ بس جوآدمی امام کی اقتدا میں (تراویح کا) قیام کرے اور امام کے ختم کرنے تک (اس کے ساتھ پڑھتا رہے) اس کےلئے پوری رات ہی کاقیام لکھا جاتا ہے
عن ابن عمر قول رسول اﷲ لا تمنعو ااما ءاﷲ مساجد اﷲ (البخاری)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے نبی کریم ﷺ کا یہ قول مروی ہے، کہا: اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکا کرو
عن ام سلمة قالت، کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا سلم قام النسا ءحین یقضی تسلیمہ وھو یمکث فی مقامہ یسیر ا قبل ان یقوم قالت نری واﷲ اعلم ان ذلک کا ن لکی ینصرف النساءقبل ان یدرکھن الرجال( رواہ البخاری)
ام سلمہؓ سے روایت ہے کہتی ہیں: نبی ﷺکا معمول تھا کہ آپ کے نماز سے سلام پھیرتے ہی عورتیں اٹھ جاتیں اور آپ تھوڑی دیر اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ام سلمہؓ کہتی ہیں :ویسے تو اللہ بہتر جانتا ہے مگر ہمار ا خیال تھا کہ آپ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ عورتیں مردوں سے پہلے اٹھ جائیں۔
عن محمد بن زیاد قال سمعت ابا ھریرة یقول قال رسول اللہ صوموا لرؤیتہ وافطروا لرؤیتہ فان غمی علیکم الشھر فعدوا ثلا ثین (رواہ مسلم)
محمد بن زیادسے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ ؓکو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺنے نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو ۔اگر دھندلاہٹ کی وجہ سے چاند دیکھ نہ سکو تو مہینہ تیس دن کا پوراکرلو
عن ابن عباس قال جاءاعرابی الی النبی فقال:انی رایت الھلال یعنی رمضان فقال اتشھد ان لا الہ الا اﷲ؟ قال نعم قال اتشھد ان محمدا رسول اﷲ ؟ قال نعم قال یا بلال اذن فی الناس فلیصو موا غدا (اخرجہ الخمسة الا حمد)
عبداللہؓ بن عباسؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں: نبی ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور کہامیں نے رمضان کاچاند دیکھا ہے۔ آپ نے فرمایا:کیا تم شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں؟اس نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا: کیا تم شہادت دیتے ہو کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا: اے بلال اعلان کردو کہ لوگ صبح روزہ رکھیں
عن عبدالرحمن بن زید بن الخطاب ان اصحاب رسول اﷲ حد ثوہ ان رسول اﷲ قال ان شھد شاہدان مسلمان فصوموا وافطروا (رواہ احمد و اسناد لاباس بہ علی اختلاف فیہ ولہ شاھد عند ابی داود والدار قطنی)
عبدالرحمن بن زید بن الخطاب صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: بس دو گواہ اگر مسلمان ہو ں چاند دیکھنے کی شہاد ت دے دیں تو روزہ بھی رکھو اور عیدبھی کرو
عن عبداﷲ بن عمر ان النبی قال:التمسوھا فی العشر الاواخر (یعنی لیلة القدر) فان ضعف احدکم او عجر فلا یغلبن علی السبع البواقی( رواہ مسلم)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں نبی ﷺنے فرمایا: عظمت والی رات (یعنی لیلتہ القدر) کو رمضان کی آخری دس راتوں میں پانے کی کوشش کرو اگرکسی سے کچھ سستی او رکوتاہی ہوہی جائے تو آخر ی سات راتوں میں تو وہ ہرگز بھی ہمت نہ ہارے
عن عائشہ ان رسول قال:تحروا لیلة القدر فی الوتر من العشر الاواخر من رمضان( رواہ البخاری)
عائشہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عظمت والی رات ( شب قدر) کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں پانے کی کوشش کرو
عن ابی کعب انہ قال:واﷲ انی لاعلم ای لیلة ھی ، ھی اللیلة التی امرنا رسول اللہ القیام بھا،ھی لیلة سبع و عشرین ( رواہ المسلم)
ابیؓ بن کعب کہتے ہیں: اللہ کی قسم مجھے معلوم ہے وہ کون سی رات ہے ۔یہ وہی رات ہے جس رات اللہ کے رسول نے ہمیں قیام کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ ستائیسویں رات ہے
عن ابی ہریرة ان رسول اللہ قال:اقرب ما یکون العبد الی ربہ وھو ساجد ف اَکثرو الدعاء(رواہ مسلم)
ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ فرمایا : بندہ اپنے رب سے اس لمحے سب سے زیادہ قریب ہوچکا ہوتا ہے جب وہ سجدے میں پڑا ہو۔اس (قربت کی گھڑی) میں جتنی ہوسکے دعا کرلیا کرو
عن ابن عباس قال قال رسول الا وانی نھیت ان اقرا القران راکعا اوساجداًواما الرکوع فعظموا فیہ الرب عزوجل واما السجود فاجتھدوا فی الدعاءفقمن ان یستجاب لکم
عبداللہؓ بن عباسؓ کہتے ہیں اللہ کے رسول نے فرمایا: آگاہ رہو مجھے رکوع اور سجودکی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے پس جب تم رکوع میں جھکو تو پرودگار عالم کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں پڑو تو دعا و مناجات کی پوری کوشش کیا کرو۔ بہت امکان ہے کہ سجدے میں تمہاری سنی جائے
عن عبداﷲ بن عمر ان النبی امر بزکوة الفطر ان تودی قبل خروج الناس الی الصلوة (متفق علیہ)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حکم دیا ہے کہ: زکات فطر(فطرانہ) عید کی نماز کو نکلنے کے وقت سے پہلے پہلے ادا کردی جائے
عن ابی سعید الخدری قال :قال رسول اللہ السحور کلہ برکة فلا تترکوہ ولو ان یجرع احدکم جرعہ ماءفان اﷲ وملا ئکتہ یصلون علی المتسحرین (رواہ احمد وقال المنذری اسنادہ قوی)
ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
سحری کھانے میں برکت ہے پس اسے ہر گز ترک نہ کرو چاہے تم میں سے کوئی شخص پانی کا ایک گھونٹ ہی پیئے کیونکہ اللہ خود بھی اور اس کے فرشتے بھی سحری کرنے والوں پر درود بھیجتے ہیں
عن ابن ھریرة عن النبی قال :نعم سحور المومن التمر
ابوہریرہؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: مومن کےلئے کھجور کی سحری کیا ہی اچھی ہے!
عن انس قال:کان النبی یفطر قبل ان یصلی علی رطبات فان لم تکن رطبات فتمرات فان لم تکن لہ تمرات حساحسوات من ماء (رواہ احمد ابوداود والترمذی و اسناد حسن جدا)
انسؓ سے روایت ہے: نبی روزہ کھولتے تو بس نماز مغرب سے پہلے کچھ تازہ کھجوریں ہی لیتے۔ تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو عام کھجوریں لیتے یہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چھوٹے چھوٹے چندگھونٹ ہی لے لیتے
عن ابی ذر قال:قال رسول اللہ لاتزال امتی بخیر ما عجلوا الافطار و اخروا السحور( رواہ احمد)
ابوذرؓ سے روایت ہے، رسول اللہ نے فرمایا : میر ی امت بہت ہی اچھی رہے گی جب تک و ہ افطار میں جلد ی اور سحری میں تاخیر کرتی رہی
عن زید بن خالد الجھنی عن النبی قال:من فطر صائما کتب لہ مثل اجرہ الا انہ لا ینقص من اجر الصائم (الدارمی)
زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے، نبی نے فرمایا : جو کسی روزہ دار کوافطار کروائے اسے اس کے روزے جتنا ہی اجر مل جاتا ہے جبکہ روزہ دار کا اپنا اجر بھی کم نہیں ہوتا
عن عبد اللہ بن عمران ان النبی کان اذا افطر یقول ذہب الظمأ وابتلت العروق وثبت الاجر ان شاءاللہ رواہ ابو داود واسنادہ حسن
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، نبی جب روزہ کھول لیتے تو کہتے: پیاس بجھی، رگوں کو تراوت ملی او ر اللہ نے چاہا تو اجر بھی پکا !
عن معاذ بن زہرة اَانہ بلغہ ان النبی کان اذا افطر قال اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرت
رواہ اَبو داود والحدیث مرسل
معاذ بن زہرہ (تابعی صحابی کا ذکر کئے بغیر) روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺجب روزہ افطار کرتے توکہتے: اے اللہ تیرے لئے میں نے روزہ رکھا اب تیرا دیا کھا کر افطار کرتاہوں

When to Start Fasting
-
Ibn Umar related that the Prophet said: Do not start fasting unless you see the new moon, and do not end fasting until you see it. If the weather is cloudy then calculate when it should appear (Bukhari, Muslim).
-
The Suhoor meal (which is eaten before dawn)
-
Anas related that Rasulullah said: Take the Suhoor meal, for there is blessing in it (Bukhari, Muslim).
Breaking Your Fast
-
Salman ibn Amir Dhabi related that the Prophet said: Break your fast with dates, or else with water, for it is pure (Abu Dawud, Tirmidhi).
Fasting During a Journey
-
Aisha related that Rasulullah was asked whether one should fast when on a journey, and he replied: Fast if you like, or postpone it if you like (Bukhari, Muslim).
Behavior While Fasting
-
Abu Huraira related that the Prophet said: If a person does not avoid false talk and false conduct during Siyam, then Allah does not care if he abstains from food and drink (Bukhari, Muslim).
Forgetfully Eating or Drinking while Fasting
-
Abu Huraira related that Rasulullah said: If anyone forgets that he is fasting and eats or drinks he should complete his Siyam, for it is Allah who has fed him and given him drink (Bukhari, Muslim).
Providing for those who are breaking the fast
-
Zaid ibn Khalid Juhni related that the Prophet said: He who provides for the breaking of the Siyam of another person earns the same merit as the one who was observing Siyam diminishing in any way the reward of the latter (Tirmidhi).
Lailat al-Qadr
-
Aisha related that the Prophet said: Look for Lailat al-Qadr on an odd-numbered night during the last ten nights of Ramadan (Bukhari).
-
Anas ibn Malik related that Rasulullah said: When Lailat al-Qadr comes Gabriel descends with a company of angels who ask for blessings on everyone who is remembering Allah, whether they are sitting or standing (Baihaqi).
Al-Qur’an, Al Quran, Al Quraan, Al Kuran, Al Kuraan, Al Koran, Al Koraan, Holy Quran, Holy Quraan, Holy Qoran, Holy Qoraan, Holy Kuran, Holy Kuraan, Holy Koran, Holy Koraan, urdu, arabic, sunnah, hadith, hadees, hadis, ahadith, ahadees, ahadis, hadis about ramadan, hadith about ramadan, hadees about ramadan, hadis on ramadan, hadith on ramadan, hadees on ramadan, ramazan, ramzan, ramzaan, ramadan, ramadaan, ramadhan, ramadhaan, ramdhan, ramdhaan, ramadan-al-mubarak, ramadan-al-mubarik, ramazan-al-mubarak, ramazan-al-mubarik, roza, rowza, rouza, fasting, categories-of-fasting, moon-sighting, ruling-on-sighting-of-the-moon, sehri, sehari, sehr, sehar, iftar, iftaar, aftar, aftaar, aftari, aftaari, breaking-of-the-fast, fast-breaking, factors-that-nullify-fast, factor-that-make-the-fast-defective, things-that-nullify-fast, things-that-break-fast, taraveeh, taraweeh, tarawih, taravih, fidya, fidia, fidiya, fadya, fadiya, kaffarah, kafarah, kaffarah, itikaf, itikaaf, etikaaf, etikaf, itekaaf, ikekaf, laylat-al-qadr, laylat-al-qadar, shab-e-qadr, shab-e-qadar, lailat-ul-qadr, lailat-ul-qadar, laylat-ul-qadr, laylat-ul-qadar, sadqaat-fitr, eid-al-fitr, fitar, eid-al-fitar
Related posts:
- aHadith Collection | 18000+ ahadith/hadis/hadees
- Listen to Holy Quran Online – Arabic Recitation with Urdu Translation (Sheikh Abdul Basit Abdus-Samad)
- صحیح مسلم كا اردو ترجمہ | Sahih/Saheeh Muslim Urdu Translation
- تفسير ابن كثير كا اردو ترجمہ | Tafseer Ibn Kaseer – Urdu Translation
- Shab-é-Baraat, Laylatul-baraa’h; The Night of Salvation in the Light of Quran and aHadith
- Comprehensive Information on Ramadan Available at Hidayat.Org
- Video: Towards an Outstanding Ramadan by Muhammad Al-Shareef
- Ramadan Supplications (Dua / Duaen)
- Video: Virtues of Ramadan by Sheikh Yasir Qadhi
- Holy Quran: Translation, Transliteration & Interpretation in 40/Forty Languages













very very nice
may allah gave u sucess in your this great work to spread islam
Assalamu ‘Alaikum Wr. Wb.
May I have permission to use one of the images here? It is the square image on “THE QURAN ON FASTING” section. If you don’t approve, please email me.
Jazakallah,
MSN
You surely can use any content available on this website